Friday, April 19, 2024

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کی کسانوں کا احتجاج روکنے کی درخواست مسترد کردی

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کی کسانوں کا احتجاج روکنے کی درخواست مسترد کردی
December 18, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج 23 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مودی کی احتجاج روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

مودی عالمی وباء کورونا سے لڑنے کی بجائے کسانوں سے دودو ہاتھ کر رہا ہے۔ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے۔ 23 دن سے ہزاروں کسان دہلی کی سرحد پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ سنگھو بارڈر پر کسانوں نے مزید ٹینٹ بنانے شروع کر دیئے ہیں۔

کسان ڈٹے ہوئے ہیں، مطالبات منوانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ مودی حکومت نے سپریم کورٹ سے مدد سے کسانوں کو گھر بھیجنے کی کوشش کی تو اعلی عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسانوں کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے اور عدالت کے مطابق احتجاج قومی مسئلہ بن سکتا ہے۔