Thursday, March 28, 2024

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا معاملہ دو ہفتے کیلئے ٹال دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا معاملہ دو ہفتے کیلئے ٹال دیا
August 14, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ بھی مودی حکومت کے دباؤ میں آگئی۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کیخلاف درخواست پرمعاملہ دو ہفتے کیلئے ٹال دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور وہاں پر عائد پابندیوں کیخلاف  کانگریسی رہنما تحسین پونا والا کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ جسٹس  ارون مشرا پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیر کی صورتحال حساس ہے، اس لیے حالات معمول پر آنے تک انتظارکرنا چاہیے۔ اس موقع پر مداخلت مناسب نہیں ۔ اس طرح کے معاملے پر تمام پہلوؤں پر غور کرنا ہو گا۔ بھارتی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مرکزی حکومت   کشمیر کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے ۔ لاک ڈاؤن کا مقصد  امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔