Friday, April 19, 2024

بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسند وں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسند وں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
December 18, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں متنازعہ شہریت قانون روکنے کیلئے59 درخواستوں کی سماعت  ہوئی ، بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ  قانون نافذ ہونے سے نہیں روک سکتے ، تمام درخواستوں پر سماعت22 جنوری کوہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماعت کےحوالے سے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا گیا  ، درخواستگزاروں میں کانگریسی رہنما جے رام رامیش بھی شامل ہیں۔ ادھر احتجاج کو روکنے کیلئے نئی دہلی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ، پولیس کو مظاہرین کی ڈرون سے نگرانی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔