Friday, April 19, 2024

بھارتی سوشل میڈیا پر مسلسل پاک فوج، کشمیر اور سی پیک مخالف پراپیگنڈا

بھارتی سوشل میڈیا پر مسلسل پاک فوج، کشمیر اور سی پیک مخالف پراپیگنڈا
October 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں نمایاں اضافہ ہوگیا، اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلسل پاک فوج، کشمیر اور سی پیک کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ پاکستان بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا کے اعصاب پر سوار ہو گیا، اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پراپیگنڈے کا اہم ہدف چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ ہیں۔ بھارتی پراپیگنڈے کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈین میڈیا نے پاکستان میں خانہ جنگی کی جھوٹی خبریں چلا دیں۔ جھوٹی خبروں پر بھارتی صحافی جھاگ اُڑاتے رہے۔ خانہ جنگی میں اموات کا بھی جھوٹ گھڑ لیا۔ جھوٹے واویلے میں انڈین سوشل میڈیا سیل بھی شامل ہوگئے۔ بھارتی مرکزی میڈیا نے بھارتی عوام کو خوب بے وقوف بنایا۔ بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ پر پاکستانیوں نے آئینہ دکھادیا۔ بھارتی میڈیا کی غیرسنجیدگی، تعصب اور جھوٹا پراپیگنڈا ایک بار پھر بےنقاب ہوگیا۔