Friday, March 29, 2024

بھارتی سورماؤں نے بنگالی ٹائیگرزکو ہراکر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

بھارتی سورماؤں نے بنگالی ٹائیگرزکو ہراکر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا
March 19, 2015
میلبورن(ویب ڈیسک)ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل معرکے میں بھارتی سورماوں نے بنگالی ٹائیگرزکو ایک سو نو رنز سے شکست دے کرسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے تین سو تین رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم صرف ایک سوترانوے رنز بناسکی۔ آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا۔ مقررہ اوورزمیں تین سو دو رنز بنائےبھارتی اوپنر روہت شرما  ایک سو سینتیس رنز بناکرنمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے  تسکین احمدتین  وکٹیں لیکر کامیاب باؤلررہے۔ تین سو تین رنز ہدف کے تعاقب میں بنگالی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم  پینتالیسیوں اوور میں ایک سو ترانوے رنز بنا کر چلتی بنی۔ بھارتی باؤلرامیش یادیو نے اکتیس رنز دے کرچار بنگالی بیٹسمینوں کا شکار کیا۔ جبکہ محمد شامی اوررویندر جدیجہ نے دو دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔