Friday, April 19, 2024

بھارتی سورماؤں نے اپ سیٹ ماسٹرز کو کرکٹ سکھادی

بھارتی سورماؤں نے اپ سیٹ ماسٹرز کو کرکٹ سکھادی
March 10, 2015
ہملٹن(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم  نے آئرلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرش ٹیم کے لیے کوارٹر فائنل میں رسائی کا راستہ بھی مشکل ہوتانظرآرہاہے۔ ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں آئرش ٹیم انچاس اوورز میں دو سو انسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دھونی الیون نے ہدف سینتیسویں اوور میں حاصل کیا۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ آئرلینڈ کے لئے مفید ثابت ہوا اور اوپنرز نے نواسی رنز بنا ڈالے تاہم بعد میں آنے والے بیٹسمین اس سلسلے کو جاری نہ رکھ سکے۔ پورٹر فیلڈ نے سڑسٹھ اور پال اسٹرلنگ نے بیالیس رنز بنائے نیل اوبرائن پچھہتر رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے تین شکار کئے۔ جوابی اننگز میں شیکھر دھوون اور روہت شرما نے ایک سو چوہتر رنز بنا کر ٹنڈولکر اور جدیجا کا ورلڈ کپ میں اوپننگ کا ریکارڈ تو توڑا ہی ٹیم کو بھی فتح   کے قریب بھی  پہنچایا۔ شرما نے چونسٹھ رنز بنائے جبکہ دھوون نے سنچری بنا ڈالی۔ کوہلی اور رہانے نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے فتح ٹیم کے نام کر دی۔ شیکھر دھوون میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔آئر لینڈ کا اگلا میچ پندرہ مارچ کو پاکستان سے ہوگا۔