Sunday, September 8, 2024

بھارتی سورمائوں سے مقابلے کے لیے شاہینوں کی بھرپور تیاریاں

بھارتی سورمائوں سے مقابلے کے لیے شاہینوں کی بھرپور تیاریاں
March 18, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) بھارتی سورمائوں سے مقابلے کے لیے شاہینوں کی بھرپور تیاریاں۔ نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ گرین شرٹس نے حوصلے بلند کرنے کے لیے 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ویڈیوز بھی دیکھیں۔ بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ اکھاڑے میں ہو گا کرکٹ کا سے بڑا مقابلہ، یعنی پاک بھارت ٹاکرا، اس ٹاکرے کے لیے دونوں ہی ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیمیں فیلڈنگ کی خصوصی ڈرلز بھی کر رہی ہیں۔ پہلے میچ کے ہیرو کپتان شاہد آفریدی بھی نیٹ پریکٹس میں لمبی ہٹس کی پریکٹس کر رہے ہیں تا کہ بھارت کے خلاف وہ ایک پھر اپنی کارکردگی دہرائیں۔ بیٹ اور بال کے ساتھ پریکٹس کے علاوہ قومی کرکٹرز ماضی کی فتوحات کی ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہیں تا کہ حوصلوں کو بلند اور جذبات کو گرما سکیں۔ قومی کرکٹرز ویڈٰوز دیکھنے کے ساتھ اس عزم کا اظہار بھی کرتے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ 2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئیں گے۔