Friday, April 26, 2024

بھارتی سفارتکار سارک چیمبر کی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

بھارتی سفارتکار سارک چیمبر کی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے
December 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سارک سرباہ اجلاس سے بھاگنے کے بعد بھارت کی سارک فورمز سے بھی کنارہ کشی نے سوالات کوجنم دے دیا، بھارتی سفارتکار سارک چیمبر کی تقریب ادھوری چھوڑ ک چلے گئے ۔ بھارت کی سارک میں دلچسپی کم اور سازشیں عروج پر پہنچ گئیں ، سارک سربراہ اجلاس سے بھاگنے کے بعد بھارت کی سارک فورمز سے بھی کنارہ کشی  ،سفارتی حلقوں میں بھارتی رویے پر چہ مگوئیاں شروع  ہو گئیں ۔ یہ تشویش کا اظہار بھی کیا جانے لگا کہ بھارت جان بوجھ کر سارک تنظیم کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے ۔ سارک سربراہ اجلاس سے بھاگنے کے بعد بھارت نے سارک فورمز سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی ، سارک کی جاری تقریبات نے بھارتی وزیر خارجہ کے سارک وزراء اجلاس سے بھاگنے کی یاد تازہ کر دی ۔ بھارت کی سارک چارٹر کے 34ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مکمل عدم دلچسپی ،بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے سارک چیمبر کی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت نہ کی ،بھارتی ہائی کمشنر گزشتہ روز وزارت خارجہ کی دعوت پر بھی شریک نہیں ہوئے ۔ ہائی کمیشن کی نمائندگی سب سے جونئیر افسر نے کی ، آج بھی کمرشل قونصلر کو نمائندگی کیلئے بھیج دیا ۔ بھارتی سفارتکار سارک چیمبر کی تقریب ادھوری چھوڑ کر رفوچکر ہو گئے ، بھارتی کمرشل قونصلر آزاد کشمیر کے وزیر چوہدری سعید کے خطاب پر بھاگ کھڑے ہوئے تھے ۔ سفارتی حلقوں میں بھارتی رویے پر چہ مگوئیوں کے ساتھ تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے ، واضح رہے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستانی ہم منصب کا سامنا نہ کر سکی تھیں اور نیویارک میں سارک وزراء اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھیں ۔