Wednesday, May 22, 2024

بھارتی سرکار منظم انداز میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، ملیحہ لودھی

بھارتی سرکار منظم انداز میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، ملیحہ لودھی
October 13, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا بھارتی سرکار منظم انداز میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ بھارت کو اقوام متحدہ میں ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی۔ پاکستان نے کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر سے پھر پردہ اٹھا دیا۔ ایک ہفتے کے دوران ملیحہ لودھی نے تیسری بار جنرل اسمبلی میں کشمیر کے سنگین انسانی المیے کی طرف توجہ دلائی۔ ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی نوآبادیت کے خاتمے پر کام کرنے والی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی سرکار منظم انداز میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ ختم کیے بغیر نامکمل ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کو انکا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے ۔ حق خودارادیت کا نہ ملنا غیر قانونی تسلط اور ظلم کو فروغ دیتا ہے ۔ امن و سلامتی کیلئے بھی خطرہ بن جاتا ہے ۔ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانے تصفیہ طلب مسائل میں سے ایک ہے۔