Friday, April 19, 2024

بھارتی سرحد کے قریب ایک اور بلند ترین سبز ہلالی پرچم لہرانے لگا

بھارتی سرحد کے قریب ایک اور بلند ترین سبز ہلالی پرچم لہرانے لگا
December 25, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان نے بھارتی سرحد کے قریب ایک اور بلند ترین سبز ہلالی پرچم لہرا دیا ۔

قصور میں گنڈا سنگھ بارڈر پر 200 سو فٹ بلند پرچم لہرانے کی تقریب منعقد کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔