Wednesday, April 24, 2024

بھارتی سرحد سے ملحقہ53 پاکستانی گاؤں حساس قرار

بھارتی سرحد سے ملحقہ53 پاکستانی گاؤں حساس قرار
December 11, 2015
  لاہور(92نیوز)بھارتی سرحد سے ملحقہ53 پاکستانی گاؤں حساس قراردے دیئے گئے ہیں جبکہ ان  گھروں میں بنکرز بنانے اور رہائشیوں کو دور منتقل کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں ا من و امان اور بھارتی جارحیت پر رینجرز حکام کا اجلاس  ہوا جس میں سرحد سے ملحقہ  ترپن پاکستانی گاؤں حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔ رینجرز نے ان گھروں میں بنکرز بنانے اور رہائشیوں کو دور منتقل کرنے کی تجویزبھی دی ہے ۔