Thursday, April 18, 2024

بھارتی سائبر سکیورٹی کوآرڈی نیٹر کی بھارت میں آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کرنے کی تجویز

بھارتی سائبر سکیورٹی کوآرڈی نیٹر کی بھارت میں آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کرنے کی تجویز
December 22, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی سائبر سکیورٹی کوآرڈی نیٹر نے بھارت میں آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کرنے کی تجویز دیدی۔ بھارتی سائبر سکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راجیش پنت نے کہا جدید جنگی حکمتِ عملی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرز پر تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ ہونا چاہیے۔ اس سے قبل بھارتی سابق جنرل عطا حسنین بھی اطلاعات کے شعبے میں پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست تسلیم کر چکے ہیں۔ جنرل عطا حسنین کے بعد ایک اور بھارتی جنرل کا آئی ایس پی آر کی بالادستی کا اعتراف پاک فوج کے ادارے کی بہترین کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔