Friday, April 26, 2024

بھارتی ریاست ہماچل پردیس میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

بھارتی ریاست ہماچل پردیس میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی
September 24, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی ریاست ہماچل پردیس میں  شدیدبارشوں نے تباہی مچا دی ،دریاوں میں طغیانی سے متعدد مکانات تباہ  ہوگئے، بجلی کا نظام بھی متاثر  ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ شدید بارشوں اور برفباری سے متعدد مکانات تباہ جبکہ سکول بند ہوگئے۔ کوکسار کے علاقے میں تیس سینٹی میٹر تک برفباری نے  اہل علاقہ  کو متاثر کردیا،نظام  زندگی منجمدہوکر رہ گیا،دریاوں میں طغیانی، مکانات اور گاڑیاں پانی سب کچھ بہاکر لے گیا، شدید بارشوں کے باعث بجلی اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کردی۔