Thursday, March 28, 2024

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں اور سیلاب سےتباہی ،60افراد زندگی کی بازی ہار گئے

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں اور سیلاب سےتباہی ،60افراد زندگی کی بازی ہار گئے
June 26, 2015
راج کوٹ (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی،ساٹھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست گجرات کے دو اضلاع راج کوٹ اور امریلی میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی،متعدد گھر زمین بوس ہوگئے ہیں، بدھ سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، راج کوٹ اور امریلی کے علاوہ سومناتھ، جونا گڑھ، دوارکا اور سریندرنگر کے اضلاع سے بھی شدید بارش کی اطلاعات ہیں۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ریل ٹریفک بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں گرنے سے درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ راج کوٹ کے ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق دریا کے کنارے آباد سترہ دیہات سے تقریبا چار ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے،بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپڑ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ flood