Saturday, May 11, 2024

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں غیر قانونی فلیٹس منہدم

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں غیر قانونی فلیٹس منہدم
January 11, 2020
کوچی (92 نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں غیر قانونی فلیٹس کو منہدم کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہولی فیتھ ایچ ٹو او نامی عمارت کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑایا گیا۔ الفا سیرینا نامی جڑواں عمارتوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ جب کہ باقی دو غیر قانونی فلیٹس پر مشتمل عمارتوں کو کل تباہ کیا جائے گا۔ ہولی فیتھ ایچ ٹو او کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ عمارتوں کی تباہی بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے جس نے 4 ماہ پہلے ان کی تعمیر کو غیر قانونی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔