Sunday, September 8, 2024

بھارتی ریاست کیرالہ کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا

بھارتی ریاست کیرالہ کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا
August 19, 2015
کیرالہ (ویب ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کوچی کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کےلئے کارگو کمپلیکس کے پاس 45 ایکڑ کے رقبے پر 46140 سولر پینلز لگائے گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس سے 50 سے 60 ہزار یونٹ بجلی روزانہ حاصل ہوگی۔ کوچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اے سی کے نیر کے مطابق ایئرپورٹ کو تقریباً 50 ہزار یونٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ یہ دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کرے گا۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ چینڈی نے بتایا کہ ہوائی اڈے میں سولر پاور پراجیکٹ سے آئندہ 25سالوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 3 لاکھ میٹرک ٹن کی کمی آئے گی جو تقریباً 30 لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے۔