Thursday, April 18, 2024

بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش اور سیلاب سے کئی اضلاع میں تباہی

بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش اور سیلاب سے کئی اضلاع میں تباہی
October 17, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش اور سیلاب سے کئی اضلاع میں تباہی مچ گئی۔

بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے پندرہ افراد جان سے گئے۔ کیرالہ کے ضلع کوٹائم میں مٹی کا تودہ گرنے سے اموات کی تعداد بارہ ہو گئی۔ ملبے تلے دبے بیس لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ضلع ادوکی میں مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے پانچ اضلاع میں ریڈ اور سات میں اورنج الرٹ جاری کر دیا۔