Wednesday, April 24, 2024

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتی فوج کےگودام میں دھماکہ ، 6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتی فوج کےگودام میں دھماکہ ، 6 افراد ہلاک
November 20, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتی فوج کے ہی گودام  میں دھماکہ ہو گیا۔ ایک افسر سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پل گاؤں میں فوجی اسلحے کی فیکٹری کے اہلکار پرانا دھماکہ خیز مواد ضائع کرنے میں مصروف تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ زخمیوں کو فوری کارروائی کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان کی حالت سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس طرز کا ایک دھماکہ 2016 میں بھی پیش آچکاہے جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔