Thursday, April 25, 2024

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے اور بیل  ذبح کرنے پر پابندی

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے اور بیل  ذبح کرنے پر پابندی
March 4, 2015
  نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں میں گائے اور بیل کو ذبح کرنے پر پابندی لگادی گئی ۔ گائے اور بیل کو ذبح کرنے والے کو پانچ سال قید کی سزا دی جائے گی ۔ بیس برس قبل مہاراشٹر کی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کو موجودہ صدر کے دستخطوں کے بعد قانون کا حصہ بنا دیا گیا ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی    دیوندرا   فیڈنیوس  کا کہنا ہے کہ ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا ہے ۔ ریاست میں بسنے والے مسلمان اور عیسائی باشندوں نے اس قانون پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ مسلمانوں اور عیسائیوں کاکہنا تھا کہ ایک طرف تو وہ اپنی من پسند خوراک سے محروم ہوگئے ہیں تو دوسری طرف اس کاروبار سے وابستہ خاندان بھی بے روزگاری کی ذلت برداشت کریں گے۔ مسلم اور عیسائی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت نے انتہا پسند ہندووں کو خوش کرنے کےلئے ہماری خوراک اور ہمارے روزگار پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔