Thursday, May 2, 2024

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 24 گھنٹے میں دو دھماکے ، 15 فوجی ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 24 گھنٹے میں دو دھماکے ، 15 فوجی ہلاک
May 1, 2019 ویب ڈیسک

دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 24 گھنٹے کے دوران دو دھماکوں میں  15 فوجی اور ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع گدچیرولی میں ہونے والے دھماکے میں ملٹری گاڑی کونشانہ بنایاگیا جس میں فوج کے15اہلکاراورایک ڈرائیورہلاک ہوئے۔

مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا پہلے ہی علم تھا، پریم شنکر جھا

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، باغیوں نے 27 گاڑیاں بھی نذر آتش کر ڈالیں ۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ماؤ باغیوں کی جانب سے تین ہفتوں کے دوران 3 دھماکے کئے گئے ہیں ۔