Thursday, April 25, 2024

  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں صحافی زندگی کی بازی ہار گیا

   بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں صحافی زندگی کی بازی ہار گیا
June 22, 2015
بھوپا ل(ویب ڈیسک)جمہوریت کے علمبردار بھارت میں ایک اور صحافی کو زندہ جلادیاگیا،بھارت میں سچ بولنے کی قیمت زندگی کی بازی ہارنے کے مترادف ہوتا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں صحافی زندگی کی بازی ہار گیا،اہلخانہ کا کہناہے،کہ سندیپ کوٹھاری کو کئی روز سے لینڈ مافیا کے طرف سے دھمکیاں دی جارہی تھی،کہ وہ انکے خلاف خبریں نہ دے،مگر سندیپ نے فرض کے آگے کسی چیز کو اہمیت نہ دی،۔ سندیپ کو انیس جون کو اغوا کرکے زندہ جلا دیا گیا اور اسکی لاش ریلوے لائن کے قریب پھینک دی گئی،۔ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی رواں ماہ ایک صحافی کو لینڈ مافیا نے قتل کردیاتھا،پولیس روایتی ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے ،جھوٹے دعوے کررہی ہے،کہ وہ جلد مجرموں کو پکٹرلیں گے۔