Monday, May 6, 2024

بھارتی ریاست تلنگانہ میں پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی 5 کمسن طالبات سے زیادتی

بھارتی ریاست تلنگانہ میں پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی 5 کمسن طالبات سے زیادتی
December 16, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) مودی کے بھارت میں جنسی درندے معصوم کلیوں کو مسلنے لگے۔ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے 5 کمسن طالبات سے زیادتی کر ڈالی۔

کورونا وبا کے دوران اگست میں لاک ڈاون میں نرمی ہوئی تو سفاک ملزم بچیوں کو تعلیم دلانے خود گھر سے لے جاتا تھا۔ والدین بیچارے بھی بھروسہ کرکے بچیوں کو بھیج دیتے لیکن پھر درسگاہ میں بچیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ریپ کیسز کا انکشاف اُس وقت ہوا جب کلاس ٹو کی سات سالہ بچی بیمار پڑنے پر اسپتال پہنچی۔ والدہ کے مطابق ابتدا میں اُسے سمجھ نہیں آئی۔ بچی چلنے پھرنے سے قاصر ہوئی تو اسپتال لائے۔

مقامی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے  لیکن سفاک ملزم کو تاحال پکڑنے میں ناکام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر متاثرہ طالبات سے طبی معائنہ اور تفتیش کے لیے رجوع کیا جائے گا۔