Saturday, April 27, 2024

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، جنرل بپن راوت بھی سوار تھے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، جنرل بپن راوت بھی سوار تھے
December 8, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کے ہمراہ ان کا عملہ، اہل خانہ بھی سوار تھے۔ جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر دینے کے لیے جا رہے تھے۔ جائے حادثہ سے دو لاشیں نکال لی گئیں۔