Saturday, May 11, 2024

بھارتی ریاست بہار میں 18 سالہ مسلمان لڑکے کوبے رحمانہ تشدد کرکے مار ڈالا

بھارتی ریاست بہار میں 18 سالہ مسلمان لڑکے کوبے رحمانہ تشدد کرکے مار ڈالا
June 8, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے بربریت کی ایک بارپھر تمام حدیں پارکر دیں۔ بھارتی ریاست بہار میں 18 سالہ مسلمان لڑکے کوبے رحمانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔ جبکہ مدھیہ پردیش میں اسپتال انتظامیہ نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے 80 سالہ بزرگ کو بل ادا کرنے پر بیڈ سے باندھ دیا۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست بہارمیں 18 سالہ مسلمان نوجوان پر ہندوغنڈوں نے دھاوا بول دیا۔ جےشری رام کانعرہ نہ لگانے پر محمد اسرائیل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں محمداسرائیل کی گردن پرتیزدھار ہتھیار سے وار اور بے رحمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل سے تھا۔ مودی کے بھارت میں ہندو توا کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے کی جرات نہیں کر رہا حتی کہ قانون بھی بے بس نظر آتا ہے۔ بھارتی پولیس بھی حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنےسےانکارکررہی ہے۔ ادھر۔۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسپتال انتظامیہ نے معمرمریض سے بدسلوکی کی ہے۔ 80سالہ لکشمی نرایان کو 11 ہزار بل ادانہ کرنے پر بیڈ سے باندھ دیا گیا۔ معمرشخص کی بے بسی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔۔نرایان معدے کی تکلیف کا علاج کرانے 38 کلومیٹر کا سفر کرکے آیا تھا۔