Tuesday, April 16, 2024

بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بربریت، پاکستان کا اظہار تشویش

بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بربریت، پاکستان کا اظہار تشویش
September 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے آسام میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشاہنہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے۔ نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یندو حد تک دھچکہ ہے۔ بدقسمتی سے یہ صرف اور صرف مسلم مخالف تشدد کا تسلسل ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز 'ہندوتوا' انتہا پسند، دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بھارتی حکومت نے مسلم اور اقلت  مخالف قانون سازی کا ایک سلسلہ روا رکھا ہوا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بھارتی اقلیتوں کے خلاف بڑھتی عدم برداشت کی عکاس ہے۔

پاکستان نے بھارت سے مسلم آبادی کے خلاف واقعات کی تحقیقات کرتے ہوئے  جرائم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔