Sunday, May 19, 2024

بھارتی ریاست آسام ’’ انڈین آرمی گو اوے ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی

بھارتی ریاست آسام ’’ انڈین آرمی گو  اوے ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی
January 27, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی ریاست آسام ’’ انڈین آرمی گو اوے ‘‘  کے نعروں سے گونج اٹھی ۔   آسام کے باشندے  اپنی ہی فورسز  کے خلاف پھٹ پڑے۔ بھارتی ریاست آسام کے شہریوں نے اپنے ہی  فوجیوں کا گھیراؤ کر لیا  اور آزادی کے نعرے لگاتے رہے جب کہ فوجیوں کو ریاست سے نکل جانے کے نعرے بھی لگائے گئے ۔ اسی دوران  ایک فوجی  افسر  نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پرشہری آگ بگولہ ہوگئے اور  فوجی اہلکاروں کو وہاں سے جانے پر مجبور کردیا۔ گزشتہ  کئی دہائیوں سے  آسام کے کئی علاقوں میں علیحدگی کی تحاریک جاری ہیں  ،جنہیں نہ صرف عوام کی حمایت حاصل ہے بلکہ ماؤ باغی بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ انسانیت کی جو تذلیل  مقبوضہ کشمیر میں کی جارہی ہے دور حاضر میں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت  کو تسلیم کر چکے ہیں جب کہ پاکستان گزشتہ 71 برسوں  سے معاملےکو بھرپور انداز میں اٹھائےہوئے ہے ۔ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ۔ اس سلسلے میں  پوری وادی میں ہڑتال کی گئی ۔ اسکول ،دفاتر اور کاروباری مراکز بند رہے جب کہ  وادی بھر میں بھارت مخالف  ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ دوسری جانب قابض انتظامیہ نے احتجاجی ریلیوں کو روکنے کیلئے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کئے رکھا ۔ بھارتی یوم جمہوریہ اور مقبوضہ کشمیر  میں یوم سیاہ سے قبل دارالحکومت سری نگر میں جگہ جگہ پولیس کی چیک پوسٹیں بنا کر شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی رہی ۔ سرینگر میں بیس چیک پوسٹیں قائم کی گئیں، جہاں پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے  شہریوں کی سخت چیکنگ کی جاتی رہی ۔ بھارتی پولیس نے  چیئرمین  جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک اور حریت رہنما ہلال احمد وار کو  گرفتار کرکے  پولیس اسٹیشن  منتقل کر دیا گیا ۔