Thursday, May 2, 2024

بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین پرفارمنگ کرنسی بن گیا

بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین پرفارمنگ کرنسی بن گیا
December 22, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین پرفارمنگ کرنسی بن گیا۔ غیر ملکی فنڈز نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 4 ارب ڈالر نکال لئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقائی مارکیٹوں کی نسبت بھارت سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلا ہوا۔ بھاری سرمایہ کے انخلا کا مطلب بھارتی کرنسی پر عدم اعتماد ہے۔ مانیٹری پالیسی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  نے بھارتی کرنسی کی قدر کو کم کیا۔ رواں سہ ماہی میں بھارتی روپے کی قدر میں 2.2 فیصد کمی ہوئی۔ کمزور کرنسی  کی وجہ  سے افراط میں اضافہ ہو گا۔