Thursday, April 18, 2024

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کے اہلخانہ کو دفتر خارجہ پہنچا دیا گیا

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کے اہلخانہ کو دفتر خارجہ پہنچا دیا گیا
December 25, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارتی دہشتگرد کلبھوشن سے ملاقات کیلئے والدہ اور بیوی دفتر خارجہ پہنچ گئیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشتگرد سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات اب سے کچھ دیر بعد دفتر خارجہ میں کرائی جائے گی۔

کلبھوشن کے اہل خانہ بھارتی ہائی کمیشن پہنچ کر مختصر قیام کے بعد دفتر خارجہ پہنچ گئیں ۔

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی والدہ اور بیوی آج صبح اسلام آباد پہنچیں۔

دفتر خارجہ میں ملاقات تقریباً تیس منٹ جاری رہنے کا امکان۔ کلبھوشن کی والدہ آونتی یادیو اور بیوی چیتانوی یادیو دبئی کے راستے اسلام آباد آئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی جا رہی

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کردیا ملاقات انسانی ہمدردی کے تحت کرائی جا رہی ہے ۔ کلبھوشن تک قونسلر رسائی نہیں دے رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں بھارت سے کچھ خفیہ نہیں رکھا۔ بروقت معلومات فراہم کیں۔ تین دن کا ویزہ جاری کیا ہے ۔ اہل خانہ کی سیکیورٹی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے برعکس بھارتی رویہ ہٹ دھرمی پر مبنی رہا ۔ آخری نہج پرتفصیلات فراہم کی گئیں اور آخری لمحہ ہی خصوصی طیارہ کی استدعا بھی کی تاہم سیکیورٹی کلیئرنس کے باعث اجازت نہ ملی۔ اب کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ نجی پرواز سے صبح اسلام آباد پہنچیں گی اور قریبا دوپہر کے وقت کلبھوشن سے ملاقات کرائی جائیگی۔

وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی سینئر سفارتکار، کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ ملاقات میں موجودہوگا ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے پھر واضح کیا کہ پاکستان خالصتاً انسانی ہمدردی کے تحت ملاقات کروا رہا ہے ۔ کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دے رہے ۔