Saturday, April 20, 2024

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کو سزا کیخلاف اپیل کا حق دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کو سزا کیخلاف اپیل کا حق دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش
July 27, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کو سزا کیخلاف اپیل کا حق دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ عالمی عدالت انصاف نظرثانی آرڈیننس 2020 کا بل مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کیا۔ اپوزیشن نے الزام لگایا تھا یہ آرڈیننس کلبھوشن کو فائدہ دینے کیلئے لایا گیا۔ گزشتہ ہفتے آرڈیننس ایجنڈے میں ہونے کے باوجود پیش نہیں ہو سکا تھا۔ کلبھوشن جادیو کو3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی جاسوس سے حساس مقامات کی تصویریں، اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔ کلبھوشن نے اعتراف کیا کہ اس نے 2013 میں را میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد بلوچستان، کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور علیحدگی کی تحریکیں چلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں قائم عالمی عدالتِ انصاف نے گزشتہ سال جولائی میں  کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست کو مسترد کیا تھا۔