Friday, April 19, 2024

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا فیصلہ 17جولائی کوہوگا، عالمی عدالت انصاف کی تصدیق

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا فیصلہ 17جولائی کوہوگا، عالمی عدالت انصاف کی تصدیق
July 5, 2019
دی ہیگ (92 نیوز) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائے گا۔ ڈپٹی رجسٹرار نے ہالینڈ میں پاکستانی مشن کے ذریعے اٹارنی جنرل اور دفتر خارجہ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں یہ کیس بہت اچھا طرح لڑا ، امید ہے پاکستان کی اس میدان میں‌ فتح ہو گی۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور را کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اپریل 2018ء میں کلبھوشن یادیو کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ جس کے بعد فوجی عدالت نے بھارت جاسوس کو ملک میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔ گزشتہ سال مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کر دی۔ 15 مئی 2018 کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا، اس کے بعد دونوں جانب کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 22 فروری 2019 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔