Tuesday, May 14, 2024

بھارتی دھمکیوں سے خطے کی صورتحال بگڑ جاتی ہے ، ملیحہ لودھی

بھارتی دھمکیوں سے خطے کی صورتحال بگڑ جاتی ہے ، ملیحہ لودھی
February 20, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے  سیکرٹری جنرل اور سکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقاتیں کیں ، ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی دھمکیوں سے خطے کی صورتحال بگڑ جاتی ہے ،ضرورت پڑی تو جواب دینگے۔ پاکستان کی مستقل مندوب نےاقوام متحدہ کی قیادت کو بتایا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ خطے کو غیر مستحکم بنارہا ہے ، کشمیرکامسئلہ پرامن طورپرحل ہوناچاہیے،،مسلمانوں پرحملےرکوائے جائیں ۔ ملیحہ لودھی نے باور کرایا کہ پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ،اگر ضرورت پڑی تو پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیگا مگر اقوام متحدہ سےمطالبہ کیاہےکہ وہ کشیدگی کم کرائیں ، بطور ذمہ دار ریاست پاکستان تحمل کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔