Wednesday, April 24, 2024

بھارتی دفتر خارجہ کو پاکستانی ہائی کمشنر سے احتجاج کرنا گلے پڑگیا، عبدالباسط نے کھری کھری سنادی

بھارتی دفتر خارجہ کو پاکستانی ہائی کمشنر سے احتجاج کرنا گلے پڑگیا، عبدالباسط نے کھری کھری سنادی
September 7, 2016
نئی دہلی (92نیوز)بھارتی ہائی کمشنرکوکراچی میں تقریب میں شرکت سے روکنےپرنئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی دفترخارجہ نے بلاکر احتجاج کیا۔لیکن پاکستانی ہائی کمشنر نےصاف  بتادیاکہ انہیں بھی  کئی  بار بھارت میں  ہونے والی ایسی تقریبات  میں شرکت سے روکا گیا جن سے پاکستان کا سافٹ امیج بہتر ہوتاہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی دفتر خارجہ کو پاکستانی ہائی کمشنر سے احتجاج کرنا گلے پڑگیا ۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو کراچی چیمبر آف کامرس  کی تقریب میں بلاکربعد میں کیوں روکاگیا بھارتی دفترخارجہ نےاس بات کوجوازبناکرپاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کیااوراحتجاج ریکارڑ کروانے کی کوشش کی۔ لیکن عبدالباسط نے بھارتی احتجاج  مسترد کر دیا اورواضح کردیاکہ   انہیں   بھارت میں متعدد ایسی  تقریبات میں بلا کر شرکت سے روکا گیا جس سےپاکستان کاسافٹ امیج  بہترہوتاتھا اگر پرانے قصے کھل گئے تو بھارت کو منہ کی کھانے پڑے گی۔ اس سےپہلےنئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم دفاع کے حوالے سے ہونے والی خصوصی تقریب میں بھی پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے شرکت کی اور خطاب کیا۔