Wednesday, May 8, 2024

بھارتی دفاعی ماہرین نے میجر جنرل آصف غفور کو جنوبی ایشیا کا گیرازیموف قرار دے دیا

بھارتی دفاعی ماہرین نے میجر جنرل آصف غفور کو جنوبی ایشیا کا گیرازیموف قرار دے دیا
April 2, 2019

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی دفاعی ماہرین نے میجر جنرل آصف غفور کو جنوبی ایشیا کا گیرازیموف قرار دے دیا۔ ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روسی جنرل گیرازیموف نے 2018 میں پیش کیا تھا۔

 بیانیے کی جنگ میں آئی ایس پی آر نے بھارت کو شکست دے دی۔ بھارت کے سر پر آئی ایس پی آر کا خوف طاری ہو گیا۔ بھارتی میڈیا نے آئی ایس پی آر کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

 تعریف وہ جو دشمن بھی کرے۔ مسلسل اشتعال انگیزی کرنے والا بھارتی میڈیا بھی پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین کارکردگی کی تعریف پر مجبور ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد آئی ایس پی آر نے بھارت کو اطلاعات کا موثر استعمال سکھایا، آئی ایس پی آر کی "عزم نو" مہم بھارتی کولڈ اسٹارڈ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔

 بھارتی میڈیا اعتراف پر مجبور ہوا کہ بالاکوٹ واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے کلیدی کردار ادا کیا، اطلاعات کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔

 بھارت کے دفاعی ماہرین کہتے ہیں بھارت کو آئی ایس پی آر کے انفارمیشن آپریشن سے خبردار رہنا ہو گا۔