Friday, March 29, 2024

بھارتی درندوں نے پانچ نہتےکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی درندوں نے پانچ  نہتےکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
May 21, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ جموں کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت نے  میرواعظ مولوی محمد فاروق  کی برسی  پرسرینگرمیں کرفیولگادیا۔ میرواعظ عمرفاروق سمیت دیگرحریت رہنماؤں کوگھروں میں نظربندکردیاگیاجبکہ کپواڑہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے پانچ نہتے کشمیریوں کوشہیدکردیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کشمیریوں  کے پرامن احتجاج سے بوکھلاگیا۔ کشمیریوں کی بڑی تعداد جمعہ کو سڑکوں پرنکل آئی اورپاکستان کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔ میرواعظ مولوی محمدفاروق کی برسی پر حریت  رہنماؤں نے سرینگرمیں مارچ کی  کال دی  ہوئی   تھی  ،تاہم بھارتی فوج نے مارچ روکنے کے لیے نہ صرف کرفیولگادیابلکہ حریت رہنماؤں کوبھی گھروں میں نظربندکردیا۔ دن بھرمقبوضہ وادی فوجی چھاؤنی کامنظرپیش کرتی رہی کپواڑہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے پانچ نہتے کشمیریوں کوشہیدکردیا جس کے بعدوادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ، حریت قیادت نے بے گناہ کشمیریوں کےقتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔