Tuesday, May 21, 2024

بھارتی خلائی مشن کی ناکامی ، فواد چوہدری کے مودی پر تنقید کے نشتر

بھارتی خلائی مشن کی ناکامی ، فواد چوہدری کے مودی پر تنقید کے نشتر
September 7, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) چاند پر بھیجا گیا بھارتی مشن ناکام ہونے پر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے “ مودی ” پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بھارتی وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نریندر مودی نے خلائی مشن پر غریب قوم کے 900کروڑ روپے لگا دیے لیکن حاصل وصول کچھ نہ ہوا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1170079532008857600 9 سو کروڑ کے ضیاع پر لوک سبھا کو مودی سے سوال پوچھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا مودی سیٹیلائٹ کمیونی کیشن پرایسے بھاشن دےرہے تھے جیسے خلانورد ہوں۔ ان کا ٹویٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کھلونا چاند کے بجائے ممبئی میں اتر گیا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1170080372819992576 انہوں نے کہا بھارتی مجھے دھمکارہے ہیں جیسے ان کے چاند مشن کومیں نے ناکام بنایا ہو۔