Saturday, May 11, 2024

بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈنگ حاصل کرنیوالے سرکاری ملازم کا جسمانی ریمانڈ منظور

بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈنگ حاصل کرنیوالے سرکاری ملازم کا جسمانی ریمانڈ منظور
May 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کرنیوالے سرکاری ملازم کو 15 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ ملزم آصف صدیقی  قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق معلومات ، حساس مقامات کی تصاویر اور اہم تفصیلات بھارت بھیجتا تھا۔

ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے را سلیپر سیل کے اہم رکن اور ایم کیو ایم لندن سے وابستہ آصف  صدیقی کو گرفتار کرلیا،  ملزم  17 گریڈ کا افسر تھا ۔

ایف آئی اے حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق معلومات حساس مقامات کی تصاویر اور اہم تفصیلات  بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا ،  ملزم اسلحے کی ترسیل میں  بھی ملوث ہے  جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

ملزم آصف صدیقی کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم بھارتی  خفیہ ایجنسی را سے دہشتگردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا  اسے گرفتار پولیس اہلکار شہزاد پرویز کی نشاندہی پر کیا گیا ہے ۔

عدالت نے ملزم  کا 15 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔