Friday, March 29, 2024

بھارتی خفیہ ایجنسی را پورے ملک میں موجود ہے: سہیل انور سیال

بھارتی خفیہ ایجنسی را پورے ملک میں موجود ہے: سہیل انور سیال
October 24, 2015
کراچی(92نیوز)وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پورے ملک میں موجود ہے جیکب آباد دھماکے کی تحقیقات کے لیے دو کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ سندھ سخت سیکیورٹی حصار میں  یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں  پہنچے اورانتظامات کا جائزہ لیا،میڈیا سے بات  کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ہر جگہ موجود ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خود جیکب آباد میں  موجود ہیں  ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے ہی واپس آئیں گے۔ وزیرداخلہ نے جیکب آباد دھماکے کو خودکش حملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ انتظامات سخت تھے جس کی وجہ سے حملہ آور مرکزی جلوس کو نشانہ نہ بناسکا۔ صوبائی وزیراخلہ کا کہناتھا جیکب آباد دھماکے کی ذمہ داری کالعد م لشکر جھنگوی نے قبول کی ہےدھماکے کی تحقیقات کے لیے اے آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کی سربراہی میں دو کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔ anwar