Friday, March 29, 2024

بھارتی خفیہ ایجنسی داعش پاکستان بنا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی خفیہ ایجنسی داعش پاکستان بنا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
November 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کہتے ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسی داعش پاکستان بنا رہی ہے، افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کے ذریعے سازشیں ہوتی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفارتخانے میں کرنل راجیش ماسٹر مائنڈ ہے، بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی معاونت کی جارہی ہے۔ کالعدم تنظیموں کا کنسورشیم بنایا جارہا ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے اور اس باررے میں ثبوت ہیں، بھارت انتہا پسند تنظیموں کو فنڈنگ کر رہا ہے، مصدقہ اطلاعات ہیں سرحد کے ساتھ بھارتی قونصل خانوں کے ذریعے سازش کی جا رہی ہے۔ مختلف ذرائع سے دہشتگرد تنظیموں کو رقوم فراہم کی جارہی ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار بولے کہ الطاف حسین گروپ کو بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کی فنڈنگ کے شواہد ہیں، عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے عمائدین اور علما بھی ان لوگوں کا ہدف ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کی پشت پناہی کررہا ہے، دہشتگردوں کے 66 تربیتی مراکز افغانستان اور 21 بھارت میں ہیں۔ ڈاکٹر اللہ نذر نے بھارت کا دورہ جعلی افغان پاسپورٹ پر کیا۔