Thursday, April 25, 2024

بھارتی خاتون کے ہاں 60سال کی عمر میں بچے کی ولادت

بھارتی خاتون کے ہاں 60سال کی عمر میں بچے کی ولادت
June 9, 2015
احمدآباد (ویب ڈیسک) بھارت کی معمر خاتون کی 60سال کی عمر میں بچے کی خواہش پوری ہو گئی، بچے کی پیدائش سے احمدآباد کی پونجی کی نئی زندگی کی شروعات ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پونجی پٹیل نامی خاتون کے بیٹے کی پیدائش انویٹرو فرٹیلائزیشن کے طریقے سے ممکن ہو سکی ہے حالانکہ اس عمر میں کسی خاتون کا ماں بننا انتہائی مشکل ہے۔ بچے کا پیدائش کے وقت وزن تین اعشاریہ نو کلو گرام ہے، پونجی کی شادی 30سال پہلے ہوئی تھی لیکن وہ اولاد کی نعمت سے محروم رہی۔ 59برس کی عمر کو پہنچنے پر انہوں نے پہلی بار ڈاکٹروں سے رجوع کیااور ڈاکٹری علاج سے ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ خاتون نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش سے اسے نئی زندگی ملی ہے۔