Thursday, March 28, 2024

بھارتی خاتون صحافی کا بچپن میں اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا انکشاف

بھارتی خاتون صحافی کا بچپن میں اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا انکشاف
December 4, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی خاتون صحافی برکھادت نے انکشاف کیاہے کہ اُنہیں بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،برکھانے اس بات کاذکراپنی حالیہ کتاب دِس اَن کوائٹ لینڈمیں کیا۔ تفصیلات کےمطابق برکھا دت نے اپنے ساتھ بچپن میں ہونے والی زیادتی کے بارے میں لکھاہے کہ ان کوزیادتی کانشانہ ان کے ایک رشتہ دارنے بنایا تاہم انہیں اس بارے میں کچھ زیادہ یادنہیں یہ ان کی زندگی کاایک افسوسناک واقعہ ہے۔ دوہزارسات میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بھارت میں ترپن فیصدبچے زیادتی کاشکارہوجاتے ہیں جبکہ ملک بھرسے خواتین اوربچوں سے زیادتی کے کیس رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔