Thursday, April 25, 2024

بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں سیاہ کاریاں دنیا پر بے نقاب ہو رہی ہیں، فردوس عاشق

بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں سیاہ کاریاں دنیا پر بے نقاب ہو رہی ہیں، فردوس عاشق
February 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری سیاہ کاریاں دنیا پر بے نقاب ہو رہی ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی افواج نےمقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی اب وہ چاہتے ہیں مریم نواز کو بھی برطانیہ جانے کی اجازت مل جائے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی، طیب اردگان نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کا موقف دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔