Thursday, April 25, 2024

بھارتی حکومت کی زیر نگرانی کروڑوں مسلمانوں کے قتل عام کا سنگین خطرہ ہے، عالمی ماہرین

بھارتی حکومت کی زیر نگرانی کروڑوں مسلمانوں کے قتل عام کا سنگین خطرہ ہے، عالمی ماہرین
November 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انتہاء پسند بھارتی حکومت کی زیر نگرانی کروڑوں مسلمانوں کے قتل عام کا سنگین خطرہ ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے مباحثے کے دوران ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں انسانیت کے خلاف منظم جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ واشنگٹن میں " ہندوستان کے مسلمان اور نسل کشی کے دس مراحل" کے موضوع پر مباحثے کا اہتمام انڈین امریکن مسلم کونسل نے کیا۔ جینوسائیڈ واچ کے سربراہ ڈاکٹر گریگری سٹینٹن کا کہنا تھا کہ بھارت میں حقیقتاً مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں پر ظلم، قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا۔ ماہرانسانی حقوق ٹینا رمریز کا کہنا تھا کہ۔۔ہندوستان میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے جھوٹے الزامات پر انتہاء پسند ہندوؤں کے جتھے مسلمانوں پر تشدد کرتے ہیں۔ ماہر انسانی حقوق ڈاکٹر الیاس نے کہا سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت اپنی کروڑوں نفوس پر مشتمل مسلمان آبادی کو دبا رہا ہے۔