Friday, April 26, 2024

بھارتی حکومت نے کسانوں کے سامنے گھُٹنے ٹیک دیئے، مودی کا متنازعہ قوانین واپس لینے کا اعلان

بھارتی حکومت نے کسانوں کے سامنے گھُٹنے ٹیک دیئے، مودی کا متنازعہ قوانین واپس لینے کا اعلان
November 19, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی حکومت نے کسانوں کے سامنے گھُٹنے ٹیک دیئے۔ وزیراعظم مودی نے متنازعہ قوانین واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

مودی نے نہ صرف کسانوں سے اپنی پالیسی پر معافی مانگ لی بلکہ پارلیمان سے منظور کرائے گئے تمام متنازعہ قوانین بھی واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

مودی سرکار نے گزشتہ سال 3 متنازعہ بل منظور کرائے تھے جس پر پورے بھارت میں کسان سراپا احتجاج بن گئے تھے۔ کسانوں کا موقف ہے کہ یہ قوانین ان کے معاشی استحصال کا سبب بنیں گے۔

مودی حکومت نے تمام تر ریاستی ہتھکنڈے اپنائے، لاٹھی چارج ہوئے، گرفتاریاں ہوئیں، جھوٹے مقدمات بنے لیکن بھارتی کسان اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹے۔ اب پوری دنیا میں جگ ہنسائی کے بعد مودی کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

دوسری طرف بھارتی کسانوں نے مودی کی زبان پر اعتبار کرنے سے انکار کر دیا۔ کسانوں نے کہا پہلے متنازعہ قوانین ختم کرو، پھر ہی احتجاج ختم ہو گا اور معافی بھی قبول کی جائے گی۔