Friday, April 26, 2024

بھارتی حکومت نے نچلی ذات کے دلت ہندوﺅں کو کتے سے تشبیہ دیدی

بھارتی حکومت نے نچلی ذات کے دلت ہندوﺅں کو کتے سے تشبیہ دیدی
October 22, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے سابق آرمی چیف اور موجودہ حکومت میں وزیر نے فرید آباد میں دلت بچوں کو زندہ جلانے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کتے کو پتھر مارے گا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد نہیں کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کے موجودہ دور حکومت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور سکھوں پر حملوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے زور پکڑ گیا ہے۔ مودی حکومت کے وزیر اور سابق ہندوستانی آرمی چیف جنرل (ر) وی کے سنگھ ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں اپنے انتخابی حلقے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان واقعات کا دفاع کرتے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی واقعات کو مرکزی حکومت سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ اس واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ وہاں دو خاندانوں کے درمیان تنازع تھا اس لیے یہ انتظامیہ کی ناکامی نہیں ہے۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی کتے کو پتھر مارے تو اس کی ذمہ دار حکومت نہیں ہو سکتی۔ یاد رہے کہ ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں ایک دلت خاندان کے گھر کو اونچی ذات کے ہندوو¿ں نے آگ لگا دی تھی جس سے دو بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ سابق آرمی چیف کے بیان پر ہندوستان میں قائد حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے بھی سخت ردعمل کر اظہار کرتے ہوئے وی سنگھ کی کابینہ سے برطرفی اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔