Monday, May 13, 2024

بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں سڑکیں ، مارکیٹیں اور بازار سیل کر دیے

بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں سڑکیں ، مارکیٹیں اور بازار سیل کر دیے
August 5, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) بھارت کے گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اورغیرقانونی اقدام کےخلاف بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ وادی کو بھارتی قابض فوج نے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

دنیا بھرمیں مودی حکومت کی طرف سے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔مقبوضہ وادی میں مظاہروں کےخوف نے بھارتی حکومت کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں ہیں۔پوری وادی کو کرفیو لگا کر ایک کھلی جیل میں بدل دیا گیا ہے۔

بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں سے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ، مقبوضہ وادی کے چپے چپے پر قابض بھارتی فوجی گشت کررہے ہیں ۔ کشمیریوں کو یوم استحصال کے موقع پرہونے والے مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لئے جگہ جگہ ناکہ بندیاں کردی گئی ہیں۔

بھارتی حکومت نے سڑکیں بلاک کردیں،مارکیٹیں اوربازار سیل کر دئیے گئے،،مقبوضہ وادی سے بھارتی فوج کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر گھروں سے نہ نکلنے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں،،کاروبار زندگی معطل،پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اوردیگر قیادت کی جانب سے پورے مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن کی کال دی ہے۔کرفیو کے باوجود کشمیری باہر نکل کر قابض بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف جگہ جگی مظاہرے کررہے ہیں۔