Friday, May 10, 2024

بھارتی حکومت عمران سے بات نہیں کرسکتی تو سدھوکو بھیج دے ، اے ایس دلت

بھارتی حکومت عمران سے بات نہیں کرسکتی تو سدھوکو بھیج دے ، اے ایس دلت
September 3, 2019
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سابق سربراہ اے ایس دلت بھی پاکستانی وزیر اعظم کے معترف نکلے ۔مودی سرکارکی ہٹ دھرمی پر انہوں نے شدید تنقید کی ۔سابق ’’را‘‘چیف نے کہا کہ عمران خان بہترین شخصیت ہیں جن سے بات ہوسکتی ہے ۔ اے ایس دلت نے کہا کہ  جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم فیصلہ سازی کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں،پاک ا ٓرمی کے ساتھ عمران خان کے تعلقات مثالی ہیں،اگر آرمی کے وزیر اعظم سے تعلقات مثالی ہوں تو ہمارے لئے بہتر ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  بھارت کی موجودہ حکومت بات نہیں کرسکتی تو سدھو کو بھیج دے ،سدھو نے کہا تھا کہ 73سال بعد ایک فرشتہ عمران خان آیا ہے ۔