Friday, April 19, 2024

بھارتی حکومت اور میڈیا کا پلوامہ ڈرامہ، بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک یورپین جریدے نے بے نقاب کردیا

بھارتی حکومت اور میڈیا کا پلوامہ ڈرامہ، بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک یورپین جریدے نے بے نقاب کردیا
February 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی حکومت اور میڈیا کا پلوامہ ڈرامہ اور بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ پھر بے نقاب ہوگیا، ماڈرن ڈپلومیسی نامی یورپین جریدے نے حقائق کھول کھول کر بیان کر دئیے، پاکستانی حکومت، آئی ایس پی آر اور میڈیا نے بھارتی بیانیہ کو تباہ و برباد کر دیا، جریدے کا برملا اظہار کردیا۔ بھارت کو پھر دھچکہ لگ گیا، پلوامہ ڈرامہ اور بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک پر بی جے پی حکومت اور بھارتی میڈیا کے سفید جھوٹ کا پردہ ایک مرتبہ پھر چاک ہوگیا۔ ماڈرن ڈپلومیسی نامی یورپین جریدے نے پول کھول دیا۔ پلوامہ سے ابھی نندن تک، پاکستان نے کیسے بھارتی بیانیہ کو شکست دی؟ جریدے نے سب شائع دیا، کہا کہ پاکستان کے آئی ایس پی آر نے بحیثیت مرکزی ادارہ، بروقت اطلاعات سے بھارتی بیانیہ کی دھجیاں بکھیر دیں۔ جریدے کے مطابق بی جے پی اور بھارتی میڈیا نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے سرجیکل سٹرائیک اور بالاکوٹ میں دہشتگرد کیمپ تباہ اور 300 دہشت گرد مارنے کا دعوی کیا جو جھوٹا ثابت ہوا۔ بھارتی حکومت کی سرجیکل سٹرائیک کو عالمی میڈیا نے کچھ دیر بعد ہی جعلی قرار دے دیا۔ جریدے نے پاکستانی میڈیا کی تعریف کی اور بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا، لکھا کہ پاکستانی میڈیا نے حکومت، مسلح افواج خصوصا آئی ایس پی آر کے تحمل کے بیانیہ کیساتھ مکمل ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ جریدے کے مطابق بھارتی جرنیل سید عطاء حسنین، راجیش پانٹ آئی ایس پی آر کے ہاتھوں بھارتی بیانیہ کی شکست تسلیم کر چکے۔ بھارتی جرنیلوں نے بیانیے کی جنگ میں آئی ایس پی آر کی جیت اور کردار کو بھی تسلیم کیا۔ مضمون میں بھارتی پروفیسر روہت چوپڑا نے اپنے میڈیا پر تنقید کی، کہا کہ جنگی جنون کو ہوا دینا، خطرناک کھیل ہے۔