Thursday, March 28, 2024

بھارتی حلوائی کا ٹیم کو سپورٹ کرنے کا انوکھا طریقہ

بھارتی حلوائی کا ٹیم کو سپورٹ کرنے کا انوکھا طریقہ
March 23, 2015
کلکتہ(ویب ڈیسک)ٹیم اورکھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کااندازتو سب کا جداہوتا ہےلیکن ایک بھارتی دکاندار نے کرکٹ سے محبت کےاظہار کیلئے میٹھےبیٹ گینداورکھلاڑی بھی میٹھے بنا ڈالے۔ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنےکیلئے بھارت کو سیمی فائنل میں سامناہے آسٹریلیا کا۔ بھارت کے شہرکلکتہ میں ایک بیکری کے مالک نے بنائے ہیں مہندرسنگھ دھونی،ویرات کوہلی اورمحمدشامی کے میٹھے نمونے بنائے ہیں،تاکہ کسٹمرز کومتوجہ کیا جاسکے۔ بیکری کے مالک کیتو ہالڈار کا کہنا ہے کہ اس نے میٹھائی کے بیٹ گیند اور ٹرافی بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے بنائےہیں۔ حلوائی کا کہنا ہے کہ بچےان میٹھے نمونوں کو بڑے شوق سے خریدتےہیں۔