Thursday, March 28, 2024

بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا،کراچی کے آئی ٹی ایکسپرٹ کو پاکستانی ایجنٹ بنا کر پیش کر دیا

بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا،کراچی کے آئی ٹی ایکسپرٹ کو پاکستانی ایجنٹ بنا کر پیش کر دیا
August 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) بھارتی جھوٹ کا ایک بار پھر بھانڈا پھوٹ گیا۔ کراچی کے آئی ٹی ایکسپرٹ کو پاکستانی ایجنٹ بنا کر پیش کر دیا۔ مرتضیٰ کراچی کے علاقے نانک واڑہ کا رہائشی اور پیشے سے معلم ہے ۔ مذہبی مقامات کی زیارت کرنے بھارت گیا۔ سچ کی کھوج میں 92 نیوز کی ٹیم کراچی کے علاقےنانک واڑہ میں علی مرتضیٰ اصغر کے گھر پہنچی تاہم اہلخانہ نے بات چیت کرنے سے معذرت کر لی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علی مرتضیٰ اصغر پیشے کے اعتبار سے آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور علاقے کے بچوں کو گذشتہ22  سالوں سےتعلیم دے رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ علی مرتضیٰ اصغر کا تعلق بوہری برادری سے اور وہ مقدس مقامات کیلئے بھارت جاتا رہتا تھا۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا نے حسب معمول پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ علی مرتضیٰ اصغر کو 14 آگست کو گرفتار کیا گیا اور اسکے قبضے سے متعدد پاکستانی سم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔