Wednesday, May 1, 2024

بھارتی جنگی طیارہ گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی کو ستارہ جرات سے نوازا گیا

بھارتی جنگی طیارہ گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی کو ستارہ جرات سے نوازا گیا
August 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز)  بھارتی جنگی طیارہ گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی کو ستارہ جرات عطا کیا گیا۔ صدر مملکت نے دوسرا بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کو تمغہ جرات دیا۔ صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو جرات و بہادری پر اعزازات سے نوازا ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ہیرو ونگ کمانڈر محمد نعمان علی خان کو ستارہ جرات، گروپ کیپٹن فہیم احمد کو تمغہ جرات عطاء کیا گیا ۔ سکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کو بھی تمغہ جرات تفویض کیا گیا ۔ ونگ کمانڈر نعمان نے بھارتی مگ 21 بائسن زمین بوس کیا ۔ اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے دوسرا بھارتی طیارہ گرایا ۔ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیاروں کیساتھ دہلی کا غرور بھی خاک میں ملایا ۔ فضاء ہی نہیں بری اور بحری شعبے میں بھی بھارت کو پچھاڑا ۔ آئی ایس پی آر نے اطلاعات کی جنگ میں بھارت کو شکست فاش دی  جس کا اعتراف مقبوضہ کشمیر میں سابق بھارتی کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسنین کر چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مسلح افواج کو تفویض کردہ اعزازات میں 8 ستارہ بسالت، 88 تمغہ بسالت، 94 امتیازی اسناد، 113 چیف آف آرمی سٹاف تعارفی کارڈز شامل ہیں ۔ 23 ہلال امتیاز ملٹری، 112 ستارہ امتیاز ملٹری، 137 تمغہ امتیاز ملٹری بھی تفویض کیے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے کرنل محمد شفیق ملک کو امتیازی سند عطا کی گئی ۔ واحد ستارہ جرات اور 2 تمغہ جرات پاک فضائیہ کے ہیروز کے حصے میں آئے ۔